ڈی جی آئی ایس آئی اور آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس بے مثال اور تاریخی ہے: وزیر خارجہ بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈی جی آئی ایس آئی اور آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو تاریخی قرار دے دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو متنازعہ سے آئینی کردار کی طرف منتقل کرنا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے تین نسلوں سے اس کے لیے جدوجہد کی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی اور آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس بے مثال اور تاریخی ہے۔