سائفرایک حقیقت تھی اورہے, اگر من گھڑت کہانی تھی تو پھر ڈی مارش کی کیا ضرورت تھی؟ : شاہ محمود قریشی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سائفرمن گھڑت بیانیہ ہے، ایسا ہرگز نہیں ہے ، سائفرایک حقیقت تھی اورہے،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جب سائفر کا ذکر آیا تو ہمیں تو کہا گیا تھا حساس مسئلہ ہے جسے ڈی مارش ہونا چاہیے، اسی کو سامنے رکھتے ہوئے نیشنل سیکیورٹی کا اجلاس بلایا گیا، اگر من گھڑت کہانی تھی تو پھر ڈی مارش کی کیا ضرورت تھی؟ سابق وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ انتخابات کرانے سے ملک میں استحکام آجائے گا، ہمارے ایک ساتھی نے کل پریس کانفرنس کی، پریس کانفرنس کا مقصد لوگوں میں خوف پیدا کرنا تھا ، پریس کانفرنس کے بعد لندن کے بیانات سے پول کھل گیا۔انہوں نے کہا تاریخ گواہ ہے کہ پی ٰ آئی نے ہمیشہ پر امن احتجاج کیا ہے ۔ 25مئی کو بھی حکومت نے تشدد کیا ہم تو پُر امن تھے، ہماری پالیسی واضح ہے، لانگ مارچ قانون کے دائرے کے اندر ہو گا۔