پہلی بال سے یقین تھا کہ ہم میچ جیتیں گے: زمبابوین کرکٹر سکندر رضا
زمبابوین کرکٹر سکندر رضا کا کہنا ہےکہ پہلی بال سے یقین تھا کہ ہم میچ جیتیں گے۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سکندر رضا کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا تھا کہ ہم نے 15 سے 20 رنز کم بنائے ہیں تاہم یقین تھا کہ اگر ہم نے فیلڈنگ اچھی کی تو جیتیں گے۔سکندر رضا کا کہنا تھا کہ آج کی جیت کے بعد گروپ کافی اوپن ہوگیا ہے، ورلڈکپ میں پاکستان جیسی ٹیم کو ہرانا بہترین جیت ہے، ابھی سیمی فائنل کا نہیں سوچ رہے۔زمبابوین کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں اپنی کارکردگی پر بس الحمداللہ ہی کہوں گا، گزشتہ روز میچ کے بارے میں سوچتا رہا تھا۔