الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے ، اٹھارہ مارچ کے بعد نگران حکومت بنے گی۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت آنے پرنگران حکومت کے سلسلے میں تمام جماعتوں سے مشاورت کریں گے جبکہ پوائنٹ سکورنگ کیلئے وقت سے پہلے بات نہیں کرنا چاہتے، قمرزمان کائرہ نے کہا کہ انتخابات کا انعقاد وقت پرہوگا اورمنتخب پارلیمان کی مدت اٹھارہ مارچ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ بیرون ممالک پاکستانیوں کو ووٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ عدلیہ اورآئین کا ہے، حکومت اس فیصلے کا احترام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہری شہریت والے دوسرے محکموں میں ہوسکتے ہیں تو پارلیمان میں ان کا نہ ہونا سمجھ سے باہرہے، تاہم یہ آئینی فیصلہ ہے، جبکہ ننانوے فیصد منتخب اراکین کو اس آئینی شق کا علم ہی نہیں۔