شمالی انگلینڈ میں سیلاب کےباعث متعدد علاقے زیر آب آگئے،ہزاروں گھرمتاثر جبکہ نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سیلاب کے باعث شمالی انگلینڈ کے متعدد علاقے زیرآب آنے سے ہزاروں مکانات کو نقصان پہنچاہے، نیوبرن، سیلبی، ٹیڈکاسٹرسیلاب سے بری طرح متاثرہوئے ہیں، اور نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا۔ ویلش کے قریب موسلادھار بارشوں کے بعد دریا بپھرنے سے شمالی یارک کا بھی بڑاعلاقہ متاثرہواہے،حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں سے لوگوں کوربڑ کی کشتی کی مدد سے حفاظتی مقام پرمنتقل کیا جارہا ہے،ماحولیاتی ایجنسی نے مزید سیلاب کی پیشن گوئی کی ہے،