لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی جاسوس اور دہشتگرد سربجیت سنگھ سے وکیل کو ملاقات کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر ہوم سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب کر لیا
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال نے اویس شیخ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے انہیں کوٹ لکھپت جیل میں قید بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ سے ملاقات کی اجازت دی تھی لیکن عدالتی حکم کے باوجود ہوم سیکرٹری پنجاب کی جانب سے ان کی موکل سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی ۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد ہوم سیکرٹری پنجاب سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چھ اکتوبرکو جواب طلب کر لیا ۔سربجیت سنگھ کو پاکستان میں جاسوسی اور بم دھماکے کرنے کے الزام میں گرفتارکیا گیا جسے بعد ازاں موت کی سزا سنائی گئی۔