انٹرنیٹ کی دنیا میں انقلاب برپا کرنیوالا سرچ انجن "گوگل" چودہ سال کا ہو گیا
انٹرنیٹ کی دنیا کا سرکردہ سرچ انجن گوگل اپنی چودھویں سالگرہ منا رہا ہے۔ مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد آج سے ٹھیک چودہ برس قبل سات ستمبرانیس سواٹھانوےکو"گوگل انکارپوریٹڈ" کا قیام کیلیفورنیا کے مینلو پارک میں واقع ایک گیراج میں عمل میں آیا۔ آج گوگل اربوں ڈالر مالیت کی کمپنی کی شکل اختیار کر چکا ہے اور اس کے دنیا بھر میں موجود دفاتر میں قریباً پچپن ہزار ملازمین کام کرتے ہیں۔ دوہزار چارمیں گوگل نے "کی ہول" نامی کمپنی خریدی جس نے وہ پراڈکٹ تیار کی جسے آج لوگ "گوگل ارتھ" کے نام سے جانتے ہیں۔