مسلم لیگ فنکشنل ، نیشنل پیپلز پارٹی اور ق لیگ نے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کو اپوزیشن بینچ پر بیٹھنے کی درخواست دے دی۔
مسلم لیگ فنکشنل، نیشنل پیپلز پارٹی اور ق لیگ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کے لیے جام مدد علی کی سربراہی میں درخواست ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے حوالے کی۔ درخواست دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جام مدد علی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی آرڈیننس سندھ سے دشمنی ہے اور اس کی حمایت کرکے سندھ سے غداری نہیں کرسکتے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نشستیں الاٹ نہ کی گئیں تو اسمبلی میں زمین پر بیٹھ کر کارروائی میں حصہ لیں گے۔