آج رات کشمیر گلگت بلتستان،بالائی خیبر پختونخواہ اور راولپنڈی ڈویژن میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے تاہم بعض بالائی علاقوں میں بارش دینے والاموسمی سسٹم موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ ،ہزارہ،پشاور ڈویژن،کشمیر گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش چترال میں بارہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام اور رات کو راول پنڈی، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔