اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھارتی وزیرخارجہ کے خطاب کو جھوٹ کا پلندہ قراردیدیا
بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزام بے بنیاد ہیں، یہ پاکستان کا حق ہے کہ وہ بھارت کے الزامات کا جواب دے ، مقبوضہ کشمیر میں قتل عام ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہے،انہوں نے کہا کہ الزامات کا مقصد کشمیری خواتین اور بچوں پر ظلم سے توجہ ہٹانا ہے،،ڈھائی ماہ میں سو سے زائد کشمیری شہید جبکہ سینکڑوں بینائی سے محروم ہوگئے، ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی نگرانی میں کشمیرمیں شفاف تحقیقات کامطالبہ کرتا ہے، بھارت فیکٹ فائنڈنگ مشن کو مقبوضہ کشمیر میں تحقیقات کرنے دے، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیرکےحل کےلیےمذاکرات کاحامی ہے،مذاکرات خطے کی سلامتی اور امن کے لیے ضروری ہیں دوسری جانب ن دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کا اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف حیران کن ہے ، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے۔ ترجمان کے مطابق مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں سے طے ہونا ہے اور اس کے حل میں کشمیریوں کی مرضی شامل ہوگی۔