راجن پور میں چوری کے شبہ میں بااثر افراد نے پینتیس سالہ شخص کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
راجن پور کے وسط میں واقع حکیم کالونی میں نجی موبائل ٹاور کمپنی کے بااثر ملازمین نعمان نجیب چٹھہ اور ساجد ساہی نے چند سو روپے مالیت کے موبل آئل کے ڈبے چوری کرنے کے شبہ میں پینتیس سالہ رضوان کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جبکہ رضوان کے آدھے سر کے بال اور مونچھیں بھی مونڈ ڈالیں، تشدد کے دوران ویڈیو بھی بناتے رہے، بااثر افراد بےہوشی کی حالت میں رضوان کو اپنے دفتر کے باہر پھینک کر فرار ہو گئے، رضوان کے بھائی کا کہنا ہے کہ تشدد کے بعد سے اب تک اس کا بھائی لاپتہ ہے، دوسری طرف پولیس بھی تاحال واقعے سے لاعلم ہے ۔