بجلی کی اووربلنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پرمنظور کرلی گئی
سندھ اسمبلی میں پرائیویٹ ممبرڈے پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن خرم شیرزمان نے کے الیکٹرک کی اوور بلنگ کےخلاف قرار داد پیش کی،اور کہا ،کہ کراچی کے عوام کو ایک طرف بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا عذاب سہنا پڑرہا ہے،،تودوسری جانب اوور بلنگکرکے عوام کا خون نچوڑا جارہا ہے،ایوان میں فنکشنل لیگ کے نند کمار نے سندھی زبان کو قومی زبان قراد داد دینے کی قرارداد پیش کی،،جس کی متحدہ کے اراکین کےمخالفت کی،اور کہا کہ اس قرارداد سے مسائل پیدا ہوں گے،دسندھی زبان کو قومی زبان قراردینےکی قرارداد میں ترمیم کے بعد وفاق سے سفارش کرتے ہوئے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا،،بل کو عجلت میں منظورکیےجانے اوربات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر پیپلز پارٹی کےچند اراکین ایوان سے باہر چلے گئے،کیمرہ مین محمد وسیم کے ساتھ اے کے محسن وقت نیوز کراچی،