وزیر اعلی پنجاب برطانیہ کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف دورہ لندن مکمل کرکے وطن وآپس پہنچ گئے،شہباز شریف غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے چھ سو چوبیس کے ذریعےلندن سے لاہور پہنچے۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف گزشتہ ہفتہ لندن گئے تھے۔ انہوں نے نواز شریف کی جانب سے طلب کئے گئے اجلاس میں شرکت کی تھی۔ وزیر اعلی پنجاب نے سابق وزیراعظم اور اجلاس کے شرکا کو سیاسی صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔