پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سری لنکا کے خلاف سیریز جیتنے کیلئے پر عزم

دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز جیتنے کیلئے پرعزم ہے، پاکستان ایک پر امن ملک ہے،سری لنکا کو یہاں آنے کیلئے راضی کروں گا، سری لنکا کے خلاف اچھی پرفارمنس دیں گے ، سرفراز احمد نے کہا کہ یہ ایک چیلنجنگ سیریزہے،سری لنکا کی ٹیم بہت متوازن ہے، اس سیریز کے لیے سب کافی پرجوش ہیں،، یونس خان اور مصباح الحق کے تجربے سے بہت کچھ سیکھا ہے، انکی کمی محسوس ہوگی، ٹیم کیلئے تینوں فارمیٹس میں قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے، یاسر شاہ ہمارے سب سے اہم با لر ہیں،، سب کی دعاوں اور محنت سے جیت حاصل کریں گے