مصباح الحق اور یونس خان کے جانے کے بعد وہ کوئی دباؤ محسوس نہیں کر رہے۔ اسد شفیق
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹر ویو دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی اسد شفیق کا کہنا تھا کہ مصباح الحق اور یونس خان کے جانے کے بعد وہ کوئی دباؤ محسوس نہیں کر رہے ، مصباح الحق اور یونس خان کے جانے کے بعد تمام تر نظریں اظہرعلی اور اسد شفیق پر مرکوز ہیں کہ وہ کس طرح یہ ذمہ داری نبھاتے ہیں، اسد شفیق نے کہا کہ ان پر کوئی دباؤ نہیں ہے، اظہرعلی ، وہ اور سرفراز تین کرکٹرز ہیں ایسے ہیں جو مصباح الحق اور یونس خان کے ساتھ کافی عرصہ کھیل چکے ہیں اور پچاس ساٹھ ٹیسٹ ایک ساتھ کھیلنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں، انھوں نے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان کی کمی یقیناً محسوس ہوگی لیکن کوشش کریں گے کہ زیادہ ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے ان کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے