چند دنوں میں موجودہ حکومت نے بجلی اورگیس کی قیمتیں بڑھا دیں،بھاشا ڈیم تحریک انصاف سے نہیں بنے گا،حمزہ شہباز
مسلم لیگ نون کے رہنماءحمزہ شہباز نے کہا کہ چند دنوں میں موجودہ حکومت نے بجلی اورگیس کی قیمتیں بڑھا دیں،بھاشا ڈیم تحریک انصاف سے نہیں بنے گا،ڈیم نوازشریف ہی بنائیں گے،،انھوں نے کہا کہ الزام تراشی کرنا اوردھرنے دینا آسانا کام ہے لیکن عوامی مسائل حل کرنا آسان کام نہیں
حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ نوازشریف نے پانچ سال گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائیں،شاہد خاقان عباسی نوازشریف کا سچا سپاہی ہے،آمریت کے دور میں بھی نوازشریف کے ساتھ کھڑا رہا ہے