ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کے سامنے پاکستانی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی
ایشیا کپ کے سپرفور مرحلے میں بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دس وکٹوں کے نقصان پردوسوانتالیس رنزبنائے، ،،مشفیق الرحیم نے ننانوے رنزکی شانداراننگزکھیلی جبکہ محمد میتھون ساٹھ رنزبنا کرنمایاں رہے،،گرین شرٹس کی جانب سے جنید خان نے شاندارباؤلنگ کرتے ہوئے چارکھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی،،دوسوچالیس رنزہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کا آغازمایوس کن رہا،،ٹاپ آرڈربری طرح فلاپ ہوگیا،،اٹھارہ رنزپرتین کھلاڑی پویلین لوٹے،،کپتان سرفرازاحمد دس،،فخرزمان اوربابراعظم ایک ایک رن بنا کرچلتے بنےاس کے بعد کوئی کھلاڑی زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم دو سو دو رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی