اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کاکشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کااعادہ
کشمیرکے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ نے حق خودارادیت کی جدوجہد کیلئے کشمیری عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کااعادہ کیاہے۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرکشمیر کے بارے میں او آئی سی کے رابطہ گروپ نے اقوام متحدہ پرزوردیا کہ مقبوضہ کشمیر میں وسیع پیمانے پر ہونے والی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائی جائے۔اجلاس میں جنوبی ایشیا میں امن کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پرزوردیاگیا۔اپنے خطاب میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹریوسف Othaimeen Al-نے کشمیر کے بارے میں او آئی سی کے اصولی موقف کااعادہ کرتے ہوئے زوردیاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم فوری طورپربندکرائے جائیں۔انہوں نے بھارتی حکومت پر زوردیاکہ کشمیری عوام کی خواہشات اوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کاپُرامن حل تلاش کیاجائے۔سیکرٹری جنرل نے بھارتی قابض فوج کی طرف سے بے گناہ کشمیری شہریوں کے جاری قتل عام اوربھارتی فوج کے حالیہ بڑھتے ہوئے مظالم کی مذمت کی۔