رینجرز کی قائد آباد میں کارروائی ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے قائد میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث پانچ ملزمان کاشف اعوان عرف کاشف ٹینڈا، عاشق خان عرف عاشی، عرفان عرف ایلفی، نبیل عرف چیپڑ اور نوید عرف نیک پر مشتمل گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ۔ گرفتار ملزمان سات ستمبر کو قائد آباد میں جنرل اسٹور میں سات لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہیں، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کاشف اعوان عرف کاشف ٹنڈا اور ملزم عرفان عرف ایلفی واضع طور پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، منشیات اور ڈکیتی کی وارداتوں میں استعمال ہونے والی دو موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں، ر تمام ملزمان کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔