گرین شرٹس کے لیے ٹورنامنٹ بھیانک خواب ثابت ہوا
ایشیا کپ میں گرین شرٹس کا سفر تمام ہوگیا،گرین شرٹس کے لیے ٹورنامنٹ بھیانک خواب ثابت ہوا،،سپرفور مرحلے میں پاکستان کی ٹیم بمشکل افغانستان کو شکست دے پائی،فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان کا مقابلہ بنگلادیش سے ہوا جس میں پاکستانی بیٹسمینوں نے ناقص کارکردگی کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے 240 رنز کے ہدف کو خود کے لیے پہاڑ بنالیا۔۔بنگلہ دیش کے کمزور باؤلنگ اٹیک کے سامنے بھی پاکستانی ٹاپ آرڈر مکمل ناکام ہوگیا اور ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس مقررہ اووز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز ہی بنا سکے،پاکستان کی جانب سے امام الحق83 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ شعیب ملک نے 30اور آصف علی نے 31 رنز بنائے،بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیااس سے قبل بنگلادیش کی ٹیم 49 ویں اوور میں 239 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی تھی،،ایونٹ کا پہلا میچ کھیلنے والے جنید خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے 2،2 شکار کیے،اسپنر شاداب خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔