عمران خان، جہانگیرترین نااہلی سے متعلق آج نظرثانی درخواستوں پر سماعت ہوگی
سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر 15 دسمبر 2017 کو فیصلہ سناتے ہوئے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو اہل جب کہ جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا تھا۔ عمران خان کی نااہلی نہ ہونے سے متعلق عدالتی فیصلے پر نظرثانی کے لیے حنیف عباسی نے سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست دائر کر دی اور استدعا کی ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔دوسری جانب سپریم کورٹ میں جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق ان کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست کی بھی سماعت ہوگی۔