ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ہوگیا۔
ملک بھر میں موسم میں تبدیلی آنا شروع ہوگئی، بالائی علاقوں میں ابر کرم برسنے سے موسم خشگوار ہوگیا، جبکہ بیشترمیدانی علاقوں میں بھی پارہ کم ہونے سے گرمی اور حبس اڑن چھو ہو گئی، موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا، تاہم مالا کنڈ،ہزارہ، کوہاٹ میں میگھا برسے گا، سرگودھا ، ژوب، کوئٹہ اور گلگت بلتستان میں بھی باران رحمت ہوگی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم مالا کنڈ، ہزارہ ، کوہاٹ اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، بالا کوٹ سولہ، پارا چنار تین، اور لوئر دیر میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، رحیم یار خان، دادو میں درجہ حرارت اکتالیس،، جبکہ تربت، سبی اور شہید بے نظیر آباد میں چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔