سعودی عرب کی دنیا بھر کے ممالک کو 132ارب ریال کی امداد
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے نگراں اعلیٰ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے بتایا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک کو سعودی عرب نے 2007ءسے 2017ءتک 132.37ارب ریال سے زیادہ کی امداد فراہم کی۔ ڈالر میں یہ رقم 35.30ارب ڈالر بنتی ہے۔ مملکت نے 1820امدادی منصوبے مکمل کئے۔ وہ الاحساءادبی کلب کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام ”حقائق اور اعدادوشمار“ کے زیر عنوان گفتگو کررہے تھے۔