قطر میں ورکرز کو کئی ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی۔ ایمنسٹی
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ قطر کی مرکری نامی ٹھیکیدار کمپنی نے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے تعمیر کیے جانے والے نئے شہر لوسیل میں کام کرنے والے ورکرز کو کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں دیں۔ ایمنسٹی کے مطابق لوسیل میں 78 ملازموں کو فروری 2016ءسے کوئی تنخواہ نہیں دی گئی۔ ان مزدوروں کا تعلق بھارت، نیپال اور فلپائن سے ہے۔ دوسری جانب فٹ بال کے نگران عالمی ادارے فیفا نے ایمنسٹی پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ تنظیم گمراہ کن خبریں پھیلاتی ہے اور جن ورکرز کو تنخواہ نہیں دی گئی، ان کا تعق 2022ءکے ورلڈ کپ سے نہیں ہے۔