عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
اسپیکر قومی اسمبلی کے زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے عام ا نتخابات2018ء کی تشکیل سے متعلق اجلاس
اجلاس چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری ، قائد ایوان سینٹ سینیٹر شبلی فراز، سردار ایاز صادق ، سید خورشید احمد شاہ اورفرخ حبیب نے شرکت کی ۔
اجلاس میں2018کے عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ 2018عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔
کمیٹی کے ممبران کی کل تعداد 24ہو گی جس میں دوتہائی اراکین قومی اسمبلی اور ایک تہائی سینٹ سے ہونگے۔
سینٹ آف پاکستان سینٹ میں موجودپارٹی پوزیشن کے تناسب سے اراکین کے نام دے گااور قومی اسمبلی میں بھی اسی طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا۔