اپوزیشن کے لوگ پاکستان کولوٹ کرکھا گئے،انھیں ڈاکوکہیں توبرا مان جاتے ہیں،جس طرح ملک کوچلایا گیا اب ایسے نہیں چلے گا,وزیراطلاعات فواد چوہدری
اسلام آبادمیں پریس بریفنگ کے دوران وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان تین معاہدے طے پائے ہیں،سعودی عرب پاکستان میں بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرے گا،معاہدے وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا تسلسل ہیں،اتوارکے روزسعودی اعلیٰ سطح وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کے لوگ پاکستان کولوٹ کرکھا گئے،انھوں نے پی آئی اے،اسٹیل مل اورریڈیوپاکستان میں اپنے چمچوں کوبھرتی کیا،ایک سابق وفاقی وزیرنے اپنی بیوی کوپی ٹی وی اینکربھرتی کردیا۔انھوں نے کہا کہ ڈاکو کوڈاکوکہہ دیں تویہ لوگ برا مان جاتے ہیں،جس طرح دو تین دہائیوں سے ملک چلایا گیا اب ایسے نہیں چلے گا