نیب نے اشتہاری ملزم اسحاق ڈارکی قرق شدہ تمام جائیداد فروخت کرنے کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائرکردی
نیب نے اثاثہ جات ریفرنس میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکیخلاف قرق شدہ تمام جائیداد فروخت کرنے کے لئے احتساب عدالت میں درخواست دائرکردی، نیب کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں نامزد ملزم اسحاق ڈارکوطلب کیا،وارنٹ جاری کیے،مفرورقراردیے گئے،اشتہاری ہوئے،جائیداد قرق کی گئی لیکن اشتہاری ملزم جان بوجھ کرمفرور ہے لہذا قرق کی گئی منقولہ اورغیرمنقولہ جائیداد فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔۔۔درخواست میں کہا گیا کہ جائیداد فروختگی کے لیے متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ آفیسرریونیو کو نمائندہ مقررکیا جائے جووصول ہونے والی تمام رقم قومی خزانے میں جمع کرائے،احتساب عدالت نیب کی درخواست پرجمعہ کوسماعت کرے گی