ترک صدر کے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف آواز بلند کرنے سے مظلوم کشمیریوں کو حوصلہ ملا،وزیر خارجہ
پاکستان اور ترکی نے خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے ترک ہم منصب MEVLUT CAVUSOGLUکے درمیان جمعرات کے روز نیوریارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر ایک ملاقات کے دوران طے پایا۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور علاقائی امن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے فورم پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف جس طرح آواز بلند کی ہے اس سے مظلوم کشمیریوں کو حوصلہ ملا ہے۔