امریکہ نے بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں عائد پابندیاں فوری طورپراٹھانے کے لئے زوردیا
امریکہ نے بھارت پرزوردیاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں عائد پابندیاں فوری طورپراٹھالی جائیں۔ اے ایف پی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی اعلیٰ عہدیدارAlice Wells نے کہا ہمیں امید ہے کہ مقبوضہ علاقے میں عائدپابندیاں جلدہٹالی جائیں گی اورگرفتارافرادکورہا کردیاجائیگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ امریکہ کومقبوضہ کشمیرمیں مختلف سیاستدانوں اورتاجروں سمیت بڑی تعداد میں کشمیری افراد کی گرفتاری اورنظربندی پرانتہائی تشویش ہے۔