وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
وزیراعظم عمران خان جوکشمیرمشن پر نیویارک میں ہیں،مقبوضہ کشمیرمیں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پردنیا کی توجہ مبذول کرانے کے لئے آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریںگے۔ خطاب کے دوران وہ تنازعہ کشمیر کے پُرامن حل کی تلاش کے لئے واضح پیغام دیں گے۔وہ کشمیریوں کی حالت زاربھی اجاگرکریں گے جو لاک ڈائون کی مشکلات برداشت کررہے ہیں