افریقہ میں اقوام متحدہ کے امن مشن کی کارروائیوں میں شمولیت پر پاکستان کو فخر ہے،وزیراعظم
نیویارک میں افریقی یونین کمیشن کے چیئرمینMoussa Faki سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان افریقہ میں اپنی سفارتی موجودگی بڑھائے گا۔ وزیراعظم نے کہاکہ افریقہ میں اقوام متحدہ کے امن مشن کی کارروائیوں میں شمولیت پر پاکستان کو فخر ہے اورہمارے فوجی دستوں نے قیام امن کی کوششوں میں قابل قدرکرداراداکیاہے۔