برطانوی شہزادی پیٹرس نے بھی منگنی کرلی۔
برطانیہ کی شہزادی بیٹرس جو شہزادہ اینڈریو اور یارک سارہ ڈوئچےکی بڑی صاحب زادی ہیں نے رئیل اسٹیٹ کی ایک کاروباری شخصیت ایڈورڈو مابیل موٹزی سے منگنی کا اعلان کیا ہے۔ بکنگھم پیلس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادی پیٹرس اور اور ایڈورڈو ماپیلی موٹزی کے درمیان ہفتے آخرمیں اٹلی میں منگنی ہوئی۔ دونوں سنہ 2020ء میں شادی کریں گے۔ بیٹریس ملکہ الزبتھ کی نویں پوتی اور شہزادوں ولیم اور ہیری کی کزن ہے۔ اس کے والدین یارک کے ڈیوک اورڈوچےکی سنہ1996ء میں طلاق ہوگئی تھی۔ ڈیوک ملکہ الزبتھ کا تیسرا بیٹا ہے۔ اکتیس سالہ بیٹریس واشنگٹن میں واقع ایوینٹی ڈیٹا اور سافٹ ویئر کمپنی کے لیے کام کرتی ہیں اور اپنا وقت لندن اور نیو یارک میں گذارتی ہیں۔ سنہ 2010ء میں وہ لندن میراتھن مکمل کرنے والی برطانیہ کے شاہی خاندان کی پہلی رکن بنی تھیں۔