بل گیٹس کا وزیراعظم عمران خان کی نئی حکمت کا خیرمقدم:وزیراعظم عمران خان نے غربت کیخلاف نئی حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔
مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے غربت کے خاتمے کیلئے حکومتی طریقہ کار کی موجودگی ضروری قرار دیتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان نے غربت کیخلاف نئی حکمت عملی بنالی ہے۔تفصیلات کے مطابق مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا غربت کے خاتمے کیلئے مکمل حکومتی طریقہ کار کا ہونا ضروری ہے، مستحکم ترقیاتی اہداف مکمل حکومتی طریقہ کار کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتے، وزیراعظم عمران خان نے غربت کیخلاف نئی حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔