فواد چوہدری نے ڈائیلسز اور ایکسرے مشین پاکستان میں بننے کی خوشخبری سنادی
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فیصل آباد انڈسٹریل زون میں 200 ایکڑ پر طبی آلات بنانے کا زون قائم کردیا گیا جہاں سرنج، سوئیاں، ڈائیلسز مشین، اسٹنٹس، ایکسرے مشین اور کینولا بنائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فیصل آباد انڈسٹریل زون میں 200 ایکڑ پر طبی آلات بنانے کا زون قائم کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ طبی آلات کی 1.4 ارب ڈالر کی درآمدات بہت کم ہوجائیں گی۔ ہم پاکستان میں سرنج، سوئیاں، ڈائیلسز مشین، اسٹنٹس، ایکسرے مشین اور کینولا پاکستان میں بنیں گے۔