کروناوائرس سے متعلق تحقیق، ماہرین کی نئی دریافت
واشنگٹن: عالمی وبا سے متعلق امریکا میں ہونے والی نئی تحقیق میں ماہرین نے ایسی آٹو اینٹی باڈیز دریافت کی ہیں جو وائرس سے لڑنے کی بجائے مدافعتی نظام پر حملے کا باعث بنتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں ہارورڈ ہوئیز میڈیکل انسٹیٹوٹ کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ریسرچ میں شامل کم از کم 10 فیصد مریضوں میں ایسی آٹو اینٹی باڈیز کو بنتے دیکھا گیا جو وائرس سے لڑنے کی بجائے مدافعتی نظام پر حملہ کرنے کا باعث بننے والا عنصر ہے۔ یہ تحقیق جریدے جرنل سائنس میں شائع ہوچکی ہے۔رپورٹ کے مطابق تحقیق میں شامل سنگین حد تک بیمار کم از کم ساڑھے 3 فیصد مریضوں کے ان جینز میں تبدیلیوں کو دیکھا گیا جو اینٹی وائرل دفاع کا حصہ ہوتے ہیں، اس ریسرچ میں کرونا کے جان لیوا بننے کے چند بنیادی عناصر کی نشاندہی بھی کی گئی، جبکہ 10 فیصد مریضوں میں پائی جانے والی اینٹی باڈیز دفاعی عمل کو بلاک کردیتی ہیں۔