شہباز شریف نے انتخابی اصلاحات کے لیے بلایاگیا اجلاس مسترد کر دیا
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے انتخابی اصلاحات کے لیے بلایاگیا اجلاس مسترد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے بعد شہباز شریف نے بھی انتخابی اصلاحات کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بلایا گیا اجلاس مسترد کر دیا ہے۔واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گلگت بلتستان انتخابات کے معاملے پر 28 ستمبر کو اجلاس طلب کر رکھا ہے۔ شہباز شریف نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسپیکر کو گلگت بلتستان کے انتخابی امور میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں ہے۔