پنجاب بیوروکریسی کی کارکردگی کا جائزہ، خصوصی کمیٹیاں تشکیل
لاہور: پنجاب بیوروکریسی کی کارکردگی کے جائزے کا آغاز کردیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزرا کی کمیٹیاں تشکیل دے دیں، کمیٹیاں محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لیں گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کمیٹیاں محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لیں گی۔ خصوصی کمیٹیاں پالیسی، بجٹ، اہداف اور اقدامات کا بھی جائزہ لیں گی، اس کے علاوہ بہترین سروس ڈلیوری کے حوالے سے معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا، وزیراعلیٰ پرنسپل سیکریٹری نے کمیٹیوں کی تشکیل کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سینئرصوبائی وزیر کی سربراہی میں کمیٹی 5محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔