حکومتی ایجنڈا ترقی اور خوشحالی ہے، سیاسی مخالفین انتشار چاہتے ہیں: گورنر پنجاب
لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ملاقات ہوئی، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومتی ایجنڈا ترقی اور خوشحالی ہے، سیاسی مخالفین انتشار چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی و حکومتی امور سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت اور افواج پاکستان سمیت تمام ادارے ایک صفحہ پر ہیں، حکومتی ایجنڈا ترقی اور خوشحالی ہے، سیاسی مخالفین انتشار چاہتے ہیں۔