آرمینیا اور آذربائیجان کی فورسز میں جھڑپیں، متعدد علاقوں میں کرفیو نافذ
یریوان/باکو : آرمینیا اور آذربائیجان کی سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں، گولہ باری کے نتیجے میں سرحدوں کے دونوں اطراف بسنے والے متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپ اور ایشیا کے درمیان واقع ملک آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین متنازع علاقے ناگورنو کرابخ ریجن پر کشیدگی بڑھ گئی، دونوں اطراف کی فورسز نے ایک دوسرے پر بھاری مشینری سے گولہ بھاری شروع کردی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کی جانب سے ایک دوسرے پر گولہ باری کے الزامات کی بارش کی جارہی ہے جبکہ آرمینیا نے الزام عائد کیا ہے کہ آذربائیجان کی فورسز نے متنازع علاقے میں آباد عام لوگوں کی بستیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔