امریکی دباؤ کے باوجود روس سے مزید ایس-400 میزائل سسٹم خریدیں گے: ترک صدر طیب اردوان
انقرہ: ترک صدر طیب اردوان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ امریکا کے دباؤ اور اعتراضات کے باوجود روس سے مزید ایس 400 میزائل ڈیفنس سسٹم خریدیں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ترکی اپنے دفاعی نظام سے متعلق فیصلوں میں نہ تو کسی سے ڈکٹیشن لے گا اور نہ ہی کسی دباؤ کو خاطر میں لائے گا۔طیب اردوان نے روس سے ایس-400 میزائل سسٹم خریدنے سے متعلق کہنا تھا کہ ہم نے 2019 میں امریکا کی مخالفت مول کر یہ سسٹم خریدا کیوں کہ ہماری اولین ترجیح ملک کی سلامتی ہے اور ضرورت پڑی تو مزید میزائل بھی خریدیں گے چاہے کوئی ناراض ہوجائے۔