پچھلی کئی د ہا ئیوں سے پی پی نے سندھ کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ مارا،شہباز گل
اسلام آباد:- وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہبازگل نے کہا ہے کہ پچھلی کئی د ہا ئیوں سے پی پی پی نے سندھ کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ مارا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ پچھلی کئی دیہایئوں سے پی پی پی نے سندھ کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ مارا۔اٹھارویں ترمیم کے بعد ٹرانسپورٹ سڑکوں صحت تعلیم کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی تھی۔ جو انہوں نے پوری نہیں کی۔ کراچی کی گلیوں سڑکوں کی مرمت سے لے کرکے سی آرتک عمران خان کراچی کے عوام کی خدمت کر رہا ہے اور پی پی پی صرف لوٹ مارکررہی ہے ۔