کراچی شہر سارے پاکستان کے لیے سرمایہ کاری لاسکتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں ترقی کے لیے صوبائی اور وفاقی حکومت کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ سے کہوں گا بنڈل آئی لینڈ پر غور کریں۔ کراچی میں سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جدید سرکلر ریلوے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھنا بڑا موقع ہے، یہ منصوبہ صرف کراچی کے لیے نہیں ہے بلکہ اس سے سارے ملک کو فائدہ ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ ترقی یافتہ ملک دیکھیں تو وہاں کوئی ایک شہر ملک کو لے کر چلتا ہے، کراچی کی اہمیت کا اندازہ پوری طرح سے نہیں لگایا گیا، کراچی شہر سارے پاکستان کے لیے سرمایہ کاری لاسکتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم جانتے ہیں 70کی دہائی میں کراچی کیا تھا،80 میں ترقی کرنے لگا تو شورش شروع ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا نظام کسی بھی شہر کی بنیادی چیز ہوتی ہے، سرکلر ریلوے منصوبہ سارے شہر سے گزرے گا، ٹریفک کادباؤ کم کرے گا۔ عمران خان نے کہا کہ کراچی میں پانی کے مسئلے پر واپڈا کے چیئرمین سے بات کی، دو سال میں کراچی کے لیے کے فور سے پانی پہنچاسکیں گے، کے فور منصوبہ کراچی کے لیے بڑی نعمت ہے