شیخ رشید نے مسلم لیگ (ن) میں 3گروپ بننے کی پیشگوئی کردی
اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے مسلم لیگ (ن) میں3گروپ بننے کی پیشگوئی کردی اور کہاکہ شہباز شریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی چل رہی ہے، وہ اپنے لئے دم درود کرائیں، اچھی بات ہے کہ حکومت اور الیکشن کمیشن کے درمیان جوڈو کراٹے کا ماحول کم ہورہا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آن آرائیول ویزے کی سہولت 50 ممالک سے بڑھا کر 65 کرنے جارہے ہیں، پاسپورٹ اورشناختی کارڈ کے معاملے پر نظر ثانی کر نے جارہے ہیں، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی سیکیورٹی کیلئے 15 مزید فیچرز لارہے ہیں، پاکستان خطے میں ای پاسپورٹ جاری کرنے والا پہلا ملک ہو گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ ایف آئی اے کو سائبر کرائم کی ایک لاکھ درخواستیں مو صول ہوئی ہیں ، سائبر کرائمز والوں کو 2 ارب کے فنڈ جاری کررہے ہیں،نادرا نے 75 لاکھ لوگوں کو ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کئے، جعلی ویکسی نیشن کےمعاملے پر نادرا کا کوئی قصور نہیں ہے، نادرا کو ہدایت کی ہے آئندہ ایسی غلطی نہ ہو۔