شہر قائد سے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار
کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے کالعدم داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ، ملزمان نے افغانستان سے دہشتگردی ٹریننگ حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے حساس ادارے کے ہمراہ ماڑی پورنیوٹرک اسٹینڈ پر کارروائی کی اور کارروائی کے دوران کالعدم داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں میں نسیم اللہ عرف نسیم اورعیسی عرف حکیم لقمان شامل ہیں.انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشہوانی نے بتایا کہ ملزمان سے 2 پستول بمعہ رانڈ برآمد ہوئے ہیں ، ملزمان نے افغانستان سیدہشتگردی ٹریننگ حاصل کی اور چھوٹے بڑے ہتھیار چلانے میں مہارت رکھتے ہیں.انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان بارودی مواد سے دھماکے میں بھی ماہر ہیں جب کہ ملزم نسیم اللہ داعش کے ہلاک دہشت گردحفیظ پندرانی اور صدیق کا داماد ہے۔مظہرمشہوانی نے مزید بتایا کہ نسیم اللہ نے دونوں دہشت گردوں کی بیٹیوں سے شادی کی تھی، ہلاک دہشت گردوں کی بیٹیاں اسلحہ وبارودنقل حرکت میں مدد کرتی تھیں۔