جعلی کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس اجراء : اکتالیس افراد کے خلاف مقدمات درج
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کے جعلی سرٹیفکیٹس کے اجرا میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ پیر کے روزاسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران اس غیرقانونی اور غیر اخلاقی سرگرمی میں ملوث اکتالیس افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ جعلی سرٹیفکیٹس حاصل کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔