پاکستان افغانستان کے اندرونی معاملات میں کسی طرح کی مداخلت نہیں کرے گا: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں کسی طرح کی مداخلت نہ کرنا پاکستان کی پالیسی ہے ۔ افغانستان کے عوام آزاد ذہن کے مالک ہیں اور وہ اپنے فیصلے خود کر سکتے ہیں۔ اگرافغانستان کو ہماری مدد کی ضرورت ہوئی تو ضرور تعاون کریں گے۔ الجزیرہ ٹی و ی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان میں امن خراب کرنے والے ملک کے طور پر اپنا کردار بند کرے، یہ رویہ امن عمل کیلئے سودمند نہیں ہے۔