وزیرِ اعظم کا پاکستان آمد کے فوری بعد سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقے جھاکرو کا دورہ
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرکے پاکستان آمد کے فوری بعد سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقے جھاکرو کا دورہ, گزشتہ شب اسلام آباد پہنچنے کے بعد وزیرِ اعظم سیلاب متاثرین سے ملنے کیلئے جھاکرو، ضلع دادو پہنچیں گے. وزیرِ اعظم شہباز شریف آج ضلع دادو سندھ کے گاؤں جھاکرو میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کیلئے دادو کا ایک روزہ دورہ کریں گے. وزیرِ اعظم شہباز شریف کو جھاکرو میں سیلاب سے نقصانات اور جاری امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی جسکے بعد وزیرِ اعظم سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی میں ان سے ملاقات کریں گے.