کراچی، لیاری میں پولیس کاٹارگٹڈ آپریشن، جرائم پیشہ افراد کی جانب سے فائرنگ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ۔
لیاری میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جمعہ کی صبح شروع ہونے والا آپریشن آج بھی جاری ہے جبکہ آج صبح سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کی جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ بھی جاری ہے جس کی زد میں آکرچیل چوک کے قریب ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ادھرسی آئی ڈی، ایف سی اور پولیس کے تازہ دم دستے بھی لیاری پہنچ گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔