پاکستان اور امریکہ کے درمیان اعلی سطح کے حالیہ مزاکرات سفارتی ڈیڈ لاک کا شکار ہونے کے بعد ناکام ہو گئے ہیں۔ امریکی اخبار
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اوباما انتظامیہ سے سلالہ چیک پوسٹ حملے پرغیر مشروط معافی کا مطالبہ کیا تاہم امریکہ نےطالبان کے افغانستان میں حالیہ حملوں پر غصے کی وجہ سے معافی مانگنے سے انکار کردیا۔پاکستان کے دورے پر آئے امریکہ کے خصوصی نمائندے مارک گراسمین کسی سمجھوتے کے بغیرجمعہ کی رات اسلام آباد سے واپس چلے گئے۔یاد رہے کہ مارک گراسمین سلالہ حملے کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونیوالی دوری کوختم کرنے کے لئے دوروزسے پاکستانی حکام سے مذاکرات کر رہے تھے۔