القاعدہ کو ختم کرنا آسان نہیں۔ لیون پنیٹا
لاطینی امریکہ کے دورے پر جاتے طیارے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن سے پہلے اور بعد میں بھی ہمارایہ کہنا تھا کہ القاعدہ ختم نہیں ہوئی ہے اور اس کو ختم کرنا آسان کام نہیں،لیون پنیٹا نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد القاعدہ نیٹ ورک کو کمزور کرنے میں مدد ملی ہے تاہم مزید کامیابی کے لئے ہمیں اپنی اہلیت کے مطابق کام کرنا ہوگا تاکہ یہ خطرہ نہ رہے۔لیون پنیٹا نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اسامہ بن لادن کے بعد امریکا محفوظ ہوگیا ہے۔